شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں پاکستان بھارت کو مکمل رکنیت مل جائیگی: سیکرٹری جنرل
شنگھائی (آن لائن) پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت ملنے کا امکان پیدا ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تنظیم کے سیکرٹری جنرل رشید علی موف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم جون میں قازقستان میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو مکمل رکنیت دے گی ۔ واضح رہے کہ تنظیم کا آئندہ اجلاس 8 جون کو قازق دارالحکومت آستانہ میں ہو گا۔