حکومت نے ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے 50 آئی پی پی کمپنیوں کو 30 ارب دیدئیے
لاہور (سلمان عبدوہو، دی نیشن رپورٹ) حکومت نے ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے 50 آئی پی پی کمپنیوں کو زائد المیعاد رقم 444 ارب روپے میں سے 30 ارب روپے جاری کر دئیے ہیں۔ پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے واجب الادا رقم کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے 13 آئی پی پی کمپنیوں کو 13 مارچ کو اسلام آباد میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ مذکورہ 13 کمپنیوں نے واجب الادا رقم کی ادائیگی کیلئے حکومت کو خود مختار ضمانت کا حق استعمال کرنے کیلئے نوٹس بھیجے تھے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے 30 ارب روپے جاری کی گئی رقم میں سے مذکورہ 13 آئی پی پی کمپنیوں کو 13.440 ارب روپے دئیے ہیں۔ حکومت کو توقع ہے کہ 13 آئی پی پی کمپنیاں نوٹس واپس لیں گی۔ حکومت کئی سالوں سے ایسا ر ر ہی ہے جب بھی آئی پی پی کمپنیوں کی طرف سے نوٹس جاری کئے جاتے ہیں انہیں جزوی طور پر ادائیگیاں کر دی جاتی ہیں ماہرین کا کہنا ہے بے قابو گردشی قرضے بڑا خطرہ ہے۔