4 ایڈیشنل سیشن سمیت 37 ججز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری‘ تنخواہ‘ مراعات ملتی رہیں گی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے چار ایڈیشنل اینڈ سیشن ججز سمیت سینتیس ججز کو معطل کر دیا۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے ججز کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ معطل کیے گئے ججز کو پیشہ وارانہ بددیانتی سمیت مختلف الزامات کے تحت پہلے ہی اوایس ڈی بنایا جاچکا ہے۔ ججز کے خلاف ریگولر انکوائری کا فیصلہ ہونے کے بعد معطل کیا گیا ہے۔ معطل کئے جانے والے ججز میں چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن، ایک سینئر سول جج اور بتیس سول جج شامل ہیں۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق معطل ججز قانون کے مطابق اپنی تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل کرتے رہیں گئے۔ معطل کئے جانے والے ایڈیشنل سیشن ججوںمیں محمد علی رانا ڈسکہ، محمد بخش مسعود ہاشمی کمالیہ، محمد روف چیچہ وطنی، سید احسن محبوب بخاری چیچہ وطنی شامل ہیں جبکہ سینٹر سول جج لاہور جمیل احمد کھوکھر کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ معطل ہونے والے 32 سول ججوں میں نصرت علی صدیقی ملک جہانیاں، شیخ اللہ شخ دنیا پور، حافظ محمد اقبال کلہار، لیاقت پور، ہدایت اللہ لاہور، مزمل سپرا ملتان، محمد طارق جھنگ، سعید احمد اعوان فیروز والا، محمد جاوید اسلم قریشی راولپنڈی، ندیم رانجھا بھلوال، ندیم عباس ساقی گوجرہ، محمد یوسف ہنجرا دیپالپور، نثار احمد بہاولنگر، محمد منصور فیصل آباد، ذوالفقار احمد ملتان، غلام مصطفیٰ گجرات، فیض احمد رانجھا فیروز والا، محمد نوازش خان چوہدری راجن پور، محمد افضل بھٹی لاہور شہزاد اسلم لاہور، نورمحمد نارووال، عبدالکریم سوباوہ، محمدعنایت گوندل لاہور، خالد محمود وڑائچ لاہور، ملک اللہ دتہ انجم جتوئی، ساجد محمود شیخ، سرگودھا، نوید کامران لنگڑیال شجاع آباد، شاہد نواز کچھی بھوآنہ، بابر حسین پتوکی، شہزاد احسان بھٹی فتح جنگ، عدالستار سرگودھا، عابد زبیر ننکانہ صاحب، محمد اکرم آزاد لاہور کینٹ شامل ہیں۔