میئر کراچی کی کارکردگی زیرو‘ گھوسٹ ملازمین فارغ کریں: وزیر بلدیات
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے کہا ہے کہ میئر وسیم اختر کی کارکردگی زیرو ہے۔ ایک دن کام اور 99 دن اختیارات کا رونا رویا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میئر کراچی جیل سے آکر بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں۔ نیا میئر لایا جائے۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہاکہ میئر کراچی نے صفائی مہم میں صرف ایک دن فوٹو سیشن کیلئے کام کیا‘ سندھ حکومت ہر ماہ کے ایم سی کو 50 کروڑ روپے کی گرانٹ دیتی ہے۔ میئر کراچی کو چاہئے کہ گھوسٹ ملازمین کو فارغ کریں اور اپنے وسائل بڑھانے پر کام کریں۔ صفائی مہم میں ناکامی سندھ حکومت پر ڈال رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کراچی کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ حکومت اختیارات کا مسئلہ حل کرے۔