امریکی عدالت نے نائٹ کلب حملہ آور کی اہلیہ کی رہائی کا حکم کالعدم قرار دیدیا
میامی (اے پی پی) امریکہ کی ایک عدالت نے اورلینڈو نائٹ کلب حملہ آور کی اہلیہ نور سلمان کی رہائی کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا کے ڈسٹرکٹ جج پال بیرون نے کیلیفورنیا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیاکہ ملزمہ کی ٹرائل سے قبل رہائی کی کوئی بھی شرط کمیونٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے یا عدالتی کارروائی کے دوران ملزمہ کے عدالت میں پیش ہونے کا ٹھوس جواز نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے ملزمہ کو ٹرائل مکمل ہونے تک زیر حراست رکھنے کا حکم دیا۔