• news

امریکہ کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فراہم کریگا: ذرائع

اسلام آباد (صباح نیوز) امریکہ نے شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے عالمی ترقی کی امریکی ایجنسی اور واپڈا کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔ کرم تنگی ڈیم کی تکمیل سے 83.4 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ اس سے شمالی وزیرستان اور بنوں میں 2 لاکھ 62 ہزار ایکڑ اراضی بھی سیراب ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن