پیپلز پارٹی نے ملتان میں جلسے کے لئے پی ایس ایل فائنل جیسی سکیورٹی مانگ لی
لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی نے ملتان میں جلسے کےلئے پی ایس ایل فائنل جیسی سکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔ بلاول ہا و¿س میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظورکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو سکیورٹی دی جا سکتی ہے تو ملتان میں پیپلزپارٹی کوکیوں نہیں؟ انھوں نے کہاکہ ہم نے بھی تو ٹھٹھہ میں وزیراعظم کو سکیورٹی فراہم کی تھی۔ فوجی عدالتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی مدت دو سال اس لئے رکھی گئی تھی کہ کارکردگی دیکھ کر توسیع کی جائے۔ انہیں بناتے وقت اے پی سی بلائی گئی، اب کیوں نہیں ایسا ہورہا۔