پاکستان کے تعلیمی شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے: جاپانی سفیر
اسلام آباد (آن لائن) جاپان کے پاکستان میں سفیر تکاشی کرائے نے کہا ہے جاپان پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں تعاون جاری رکھے اور پاکستانیوں کو جاپان کے تعلیمی اداروں میں سکالر شپ کے ذریعہ تعلیم فراہم کرتا رہے گا۔ اس بات کا اظہار انہوں نے جاپانی حکومت کی جانب سے ماسٹرز سے لے کر پی ایچ ڈی پروگرامز کے تحت 7 پاکستانیوں کو جاپان بھیجنے سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جاپانی سفیر تکاشی کرائے نے جاپان کے سکالر شپ کے حصول میں کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید کا ظہار کیا جب یہ طلباء تعلیم کے حصول کے بعد پاکستان واپس آئیں گے تو ملک کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت دینے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
صرف تعلیم کے حصول کے ذریعہ پاکستان واپس آ کر اہم کردار ادا کریں گے بلکہ جاپان کے تعلیمی نظام ، ثقافت اور دیگر شعبہ جات کے حوالے سے مشاہدہ بھی کر سکیں گے۔ انہوںنے کہا کہ جب یہ طلباء تعلیم کے حصول کے بعد پاکستان واپس آئیں گے تو ملک کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت دینے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ءکا سال جاپان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے کا سال ہے اور پاکستانیوں کو سکالر شپ دینے کا پروگرام دونوں ممالک کے تعلقات کا اہم ستون ہے۔