• news

امریکہ میں زیرعلاج پاکستانی طالبعلم کی صحت میں بتدریج بہتری آنے لگی

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی ہسپتال میں زیرعلاج لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم کی صحت میں مزید بہتری آگئی۔ محمد احمد نے معمول کے مطابق خوراک لینا شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ہسپتال میں میڈیکل بورڈ کی ہدایت پر محمد احمد کے گلے میں لگائی جانے والی نلکیاں نکال لی گئی ہیں ۔
جس کے بعد طالب علم نے معمول کے مطابق خوراک لینا شروع کردی ۔ طالب علم کے والد راشد مشوری نے تصدیق کی ہے کہ ان کے بیٹے کے بولنے کی صلاحیت رفتہ رفتہ بحال ہو رہی ہے اور انہیں یومیہ بنیادوں پر فزیو تھراپی کے ساتھ ساتھ انگلش لینگویج کی کلاسیں بھی دی جا رہی ہیں۔
پاکستانی طالب علم

ای پیپر-دی نیشن