کنڈیارو : خسرہ کی وبا تیزی سے پھیلنے گئی ، 2کمسن بچے جاں بحق
کنڈیارو (آئی این پی ) کنڈیارو تعلقے میں خسرہ کی وبا تیزی سے پھیلنے گئی جس کے باعث 2روز میں 2کم سن بچے جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کنڈیارو کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گزشتہ 2روزمیں 2کم سن بچے جاں بحق ہوگئے۔
گوٹھ امام بخش منگریو کے رہائشی خالد منگریو کا4سالہ بیٹا میثم عباس منگریو خسرہ کی بیماری میں مبتلا رہنے کے باعث فوت ہوگیا۔ دریں اثناء ایک روز قبل نواحی علاقے گوٹھ علن کلیری میں خسرہ کی بیماری میں مبتلا 5ماہ کی کم سن بچی سمعیہ بنت مشتاق کلیری فوت ہوگئی تھی۔ مذکورہ علاقوں میں تاحال محکمہ صحت کی کوئی بھی ٹیم نہ پہنچ سکی ۔
خسرہ