امید ہے برطانیہ دوبارہ یورپی یونین میں شامل ہو جائے گا: یورپی یونین
برسلز (اے پی پی) یورپی کمشن کے سربراہ ژاں کلاو¿د ینکر نے کہا ہے کہ برطانوی عوام کے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں فیصلے کے باوجود انہیں امید ہے کہ برطانیہ ایک دن یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لے گا۔ یہ بات ی±نکر نے پوسٹ بریگزٹ صورتِ حال پر ہونے والی یورپی بلاک کے بقیہ 27 ممالک کے رہنماو¿ں کی ایک میٹنگ کے بعد کہی۔ ینکر نے مزید کہا کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کو پسند نہیں کرتے اور وہ امید رکھتے ہیں ایک نہ ایک دن برطانیہ یورپی یونین کا رکن ہو گا۔
یورپی یونین