• news

شام میں ہلاک ہونے والے افغان جنگجوو¿ں کے لواحقین کے لیے ایران میں رہائش

تہران (اے پی پی) ایران میں حکام نے درجنوں رہائشی اپارٹمنٹس کی چابیاں ان افغان جنگجوو¿ں کے لواحقین کے سپرد کی ہیں جو ایرانی فورسز کی طرف سے شام میں لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے۔ وائس آف امریکا کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں شیعہ مسلک کے فروغ کے لیے سرکاری فنڈ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی سمیت اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے اور 30 فلیٹس کے کنجیاں ان خاندانوں کے حوالے کیں۔رئیسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ رہائشی یونٹس آستان قدس رضوی انڈاو¿منٹ کی طرف سے "تیار کر کے افغان جنگجوو¿ں کے خاندانوں کو دیے جا رہے ہیں۔یہ افغان جنگجو شام کی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حکومت کی حمایت میں لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے تھے اور انھیں "مثالی افغان جنگجو" قرار دیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن