کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے حافظ سعید کو نظربند کیا گیا: شفیق الرحمن
اسلام آباد (صباح نیوز) جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کی جانب سے نظریہ پاکستان، مسئلہ کشمیر، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواداور حافظ سعید کی نظر بندی پر سیکٹر سطح پر مقامی کل جماعتی کانفرنس کاسلسلہ شروع کردیا۔کل جماعتی کانفرنس کی صدارت شفیق الرحمن نے کی۔ اس موقع پر متفقہ طور پر 2017کو کشمیر کے نام کرنے ، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قررادادوں کے تحت حل کرنے، کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ حافظ سعید کی نظر بندی کو امریکی و بھارتی دبائو کا شاخسانہ اور کشمیریوں میں مایوسی پھیلانے کا ایجنڈا قرار دیا گیا۔