• news

پیپلز پارٹی کی ترامیم پر اتفاق کےلئے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس آج طلب کرلیا: اسحاق ڈار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے فوجی عدالتوں سے متعلق ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ پیپلز پارٹی نے کچھ ترامیم دی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی ترامیم پر اتفاق کےلئے آج پارلیمانی رہنماﺅں اجلاس طلب کرلیا۔ توقع ہے سیاسی جماعتیں دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے م¶ثر لائحہ عمل پر متفق ہوجائیں گی۔ آن لائن کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ضمنی بجٹ پیش کرنے کا اختیار دیدیا ہے۔ وزیر خزانہ اب وزیراعظم کی توثیق کے بغیر اپنی وزارت کے حوالے سے فیصلے کرسکیں گے۔ آئینی و قانونی ماہرین نے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے یہ اقدام غیر آئینی اور عدالتی احکام کی صریح خلاف ورزی اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بہت سے معاملات پر عوام کو حکومتی اقدامات پر کافی تحفظات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ 3 سال میں وزارت خزانہ نے متعدد بار ضمنی بجٹ پیش کئے ہیں جن سے وزیراعظم کیلئے لگژری گاڑیاں خریدی گئیں اور سیاسی طور پر جاری کئی پراجیکٹس پر فنڈز لگائے گئے۔
اسحاق ڈار

ای پیپر-دی نیشن