• news

محکمہ تعلیم سندھ کا افسر 28 کروڑ جائیداد کا مالک نکلا، نیب کا گھر پر چھاپہ، دستاویزات برآمد

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ تعلیم سندھ کا افسر 28 کروڑ روپے کی جائیداد کا مالک نکلا۔ نیب نے میرپور خاص میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔ بچومل کے گھر سے 285 ملین (28 کروڑ) کی پراپرٹی کی دستاویزات اور پرائز بانڈز برآمد کر لئے۔ نیب کے افسر رضوان سومرو نے کہا ہے کہ بچومل میرپور خاص کے محکمہ تعلیم میں تعینات ہے۔ بچومل پر میرپور خاص محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔
نیب چھاپہ

ای پیپر-دی نیشن