• news

ہماری حکومت ملک میں شفاف ترین‘ عالمی اداروں نے بھی اعتراف کیا : شہبازشریف

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ےہاں امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے ہاورڈےونےورسٹی کے طلبا و طالبات کے وفد نے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان میں انتہاپسندی ودہشت گردی کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں- دہشت گردی کے خلاف سےاسی و عسکری قےادت اور پوری قوم اےک صفحہ پر ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں غےر معمولی قربانےاں دی ہےں۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نہ دےن، وہ انسانےت کے سفاک قاتل ہےں۔ پاکستان کی سر زمےن سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لےں گے۔ جمہورےت عوام کی خدمت کا نام ہے۔ جمہورےت شفافےت اورمقصد مےں صداقت کا دوسرا نام ہے۔ ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف زےرو ٹالرنس کی پالےسی اپنائی ہے اور ہمارے عمل اور اقدامات خود ہماری حکومت کی شفافےت کی گواہی دے رہے ہےں۔ پنجاب حکومت پاکستان کی سب سے شفاف ترےن حکومت ہے جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کےا ہے۔ سفارش، اقربا پروری اورکرپشن کو کبھی بھی برداشت نہےں کےا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی مےں سےاسی بھرتےاںہوتی رہےں لےکن موجودہ حکومت نے سےاسی بھرتےوں پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ رواں برس مزےد 80ہزار اساتذہ کومےرٹ پر بھرتی کےاجائے گا جس مےں 50فےصد خواتےن اساتذہ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 80ءکی دہائی مےں پاکستان کو نام نہاد جنگ مےں فرنٹ سٹےٹ ملک بناےا گےا اور اس نام نہاد جنگ سے پاکستان مےں دہشت گردی اور انتہا پسندی نے جنم لےا لےکن اب پوری قوم اور سےاسی و عسکری قےادت اےک ہو کر معصوم لوگو ں کی زندگیوں سے کھیلنے والے سفاک درندوں کےخلاف پوری قوت سے فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے- پاکستان کا اصل تشخص واپس لانے کےلئے مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اوراخوت کو فروغ دےنا ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہاورڈ ےونےورسٹی امرےکہ کے طلبا و طالبات کو ہر سال پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ وفد کی قیادت ایم ڈی پاکستان کرےڈٹ رےٹنگ اےجنسی (PACRA) قاضی عدنان آفاق کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الابراج گروپ (Abraaj Group) کی ہیلتھ فنڈ امپیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سر ڈیوڈ نکلسن (Sir David Nicholson) کی قیادت میں وفد نے شرکت کی- الابراج گروپ نے پنجاب حکومت کےساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری، ڈاکٹروں و نرسوں کی تربیت، استعداد کار میں اضافے اورامراض کی تشخیص کیلئے خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کیلئے بغیر وقت ضائع کئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے- علاج معالجے کی خدمات کو خوب سے خوب تر بنانا میرا مشن ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیرسگالی کے جذبات کو فروغ دےتا ہے اوریہ رنگارنگ تہوار زندگی کی خوشےوں اورجوش و جذبے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری سمےت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں اورانہےں پاکستا ن مےں مساوی حقوق حاصل ہےں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی اقلیتوں کے یکساں حقوق پر زور دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کرنا ہے اور آج کے دن محبت، تحمل، برداشت اور روادار ی کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن