حالیہ دہشتگردی میں بھارت سمیت دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے: مولانا سمیع الحق
لاہور (آئی این پی) دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھارت اور دیگر ملک دشمنوں کا بھی ہاتھ ہے‘ امریکہ نے کبھی پاکستان میں امن کی خواہش نہیں رکھی وہ افراتفری کا حامی ہے‘ طاقت کے بل بوتے پر امریکہ افغانستان اور بھارت کشمیر میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتا‘ پاکستان میں دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کاروں کیخلاف ضرور ایکشن لیا جائے مگر کسی ایک قوم یا فرقہ کو نشانہ بنانا ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم سے ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مکمل مخالفت کی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے امن دشمنوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر یں۔