تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم‘ منگلا میں ڈیڈ لیول سے 14 فٹ زائد رہ گئی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو گئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1380 فٹ کی سطح تک آ گیا۔ تربیلا ڈیم سے صرف 16 ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہوا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 14 فٹ زائد ہے۔