مسلمان خاندان کو طیارے سے اتارنے پر کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے ائر لائن کیخلاف مقدمہ کر دیا
نیویارک (نیٹ نیوز) شکاگو میں مسلمان خاندان کو طیارے سے اتارنے کے واقعے پر کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے ایئر لائن پر مقدمہ دائر کر دیا۔ کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا عرب نژاد خاندان کو گزشتہ سال مارچ میں شکاگو میں طیارے سے اتارا گیا تھا۔ ایمان اور محمد شبلی بچوں کے ہمراہ اوہیر سے واشنگٹن ڈی سی جا رہے تھے۔اس دوران انہوں نے بچے کے لئے سیفٹی بیلٹ کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ نے سیفٹی بیلٹ فراہم کرنے کے بجائے انہیں طیارے سے اتار دیا۔ درخواست میں بھی کہا گیا چھوٹے چھوٹے مسائل پر طیاروں سے اتارے جانے کے واقعات سے تھک چکے ہیں۔