جذبہ خیر سگالی: طورخم بارڈر سے مریضوں سمیت 19افغان باشندوں کو واپس جانے کی اجازت
خیبرایجنسی(آئی این پی)خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر جذبہ خیر سگالی کے تحت مریضوں سمیت 19افغان باشندوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی گئی۔ طورخم بارڈر کے راستے اپنے ملک روانہ ہوگئے افغان مریضوں نے پاکستانی سکیورٹی حکام کے اس اقدام کو سراہا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سترہ دنوں سے طورخم بارڈر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سے دونوں اطراف سے مسافر تاجر اور ٹرنسپورٹرز پھنس گئے۔