سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے موٹرسائیکل رکشے کا ماڈل تیار کرلیا
کراچی ( این این آئی) سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی 17 شرائط پر مبنی موٹرسائیکل رکشے کا ماڈل تیار کرلیا گیا۔ چنگ چی رکشے کے لئے 100 سی سی موٹرسائیکل، 4 سواریوں کی گنجائش، آگے اور پیچھے سیفٹی گارڈز لازمی قرار دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ اور سائیڈ پر شیشے لگانا بھی لازمی ہوگا۔نئے موٹرسائیکل رکشوں کو موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فٹ قرار دیدیا گیا ہے۔ موٹرسائیکل رکشے کا قانون بنا کر اسے لا ء بک میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔صدر موٹرسائیکل رکشہ ایسوسی ایشن عاطف رضا کا کہنا ہے کہ روٹس کے لئے حکومت کو لسٹ دیدی گئی ہے،روٹس کی منظوری کے بعد موٹر سائیکل رکشوں کو مقررہ روٹس پر چلانے کی اجازت ہوگی۔