• news

بھارتی وزیر خزانہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہونے کی کوشش میں گر گئے، دماغ میں گہری چوٹ لگنے سے بیہوش

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے ہوئے گر کر سر میں چوٹ لگنے سے بے ہو ش ہو گئے، ابتدائی طبی امداد کے فوری بعد انہیں دہلی بھجوادیا گیا۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق زیر خزانہ ارون جیٹلی ہری داور میں ہربل فوڈ پارک میں ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے وقت اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر گئے، جس سے ان کے سر میں چوٹ لگی اور وہ فوری بے ہوش ہو گئے، موقع پر موجود امدادی اداروں نے ہنگامی حالت میں ڈاکٹرز نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی اور ان کے دماغی ٹیسٹ کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن