.چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر کی بحرین کے وزیراعظم ء اورکمانڈر انچیف سے ملاقاتیں
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بحرین کا دورہ کیا۔ اس دوران جنرل زبیر محمود حیات نے بحرینی کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد سے ملاقات کی۔ دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے بحرینی وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔