.مظاہرین کے قتل کا مقدمہ ختم، سابق مصری صدر حسنی مبارک کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر حسنی مبارک کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ مصری پراسیکیوٹر کے مطابق حسنی مبارک پر قائم مظاہرین کے قتل کا مقدمہ ختم کر دیا گیا ہے لیکن ایک اور مقدمے کی وجہ سے ملک نہیں چھوڑ سکتے۔ وکیل حسنی مبارک کے مطابق سابق صدر ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد گھر جاسکتے ہیں۔ کرپشن تحقیقات کی وجہ سے حسنی مبارک کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے۔ فرید الریب نے کہا کہ حسنی مبارک قاہرہ میں ملٹری ہسپتال میں زیر حراست ہیں۔