• news

کالعدم نفاذ شریعت محمدیہ کے سربراہ صوفی محمد کی حالت بگڑ گئی، علاج کرانے سے انکار

پشاور(آن لائن) کالعدم نفاذ شریعت محمدیہ کے سربراہ مولانا صوفی محمد کی حالت بگڑ گئی ہے اور انہیں ابتر حالات میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں داخل کردیاگیا ہے جہاں پر مولانا صوفی محمد کی جانب سے علاج سے انکار کردیا گیاہے ۔ مولانا صوفی محمد کو گزشتہ روز حالت خراب ہونے پر سخت سیکورٹی اقدامات میں ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا تھا،مولانا صوفی محمد گردوں اور شوگر کے امراض میں مبتلا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مولانا صوفی محمد کا علاج اس سے قبل بھی جاری تھا تاہم گزشتہ روز جیل میں ان کی حالت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کا علاج معالجہ شروع کردیا ہے تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق مولانا صوفی محمد نے ہسپتال میں علاج سے انکار کیا ہے جس پر ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مولانا صوفی محمد کے کمرے میں خواتین نرسوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن