مردم شماری میں معذور افراد کیلئے الگ خانہ نہ بنانے پر ہائیکورٹ نے محکمہ شماریات سے آج جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مردم شماری میں معذور افراد کے لئے الگ خانہ نہ بنانے کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی محکمہ شماریات سے آج تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف ا ختیارکیاکہ معذور افراد کو مردم شماری میں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ محکمہ شماریات نے مردم شماری کے لئے جو فارم بنایا ہے اس میں معذور افراد کی تفصیلات کیلئے الگ خانہ موجود نہیں۔