لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ سے الیکشن کمشن اور دیگر کو نوٹس جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست میں الیکشن کمشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ درخواست گزار نے لوکل گورنمنٹ کی دفعہ 32 اور 35 کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے ایکٹ میں ترمیم کر کے بائی الیکشن کا تصور ختم کردیا ہے۔