• news

سرحد پر جنگ بندیوں کی خلاف ورزیوں کا پاکستان کو سخت جواب دینگے: بھارتی جونیئر وزیر کی بڑھک

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی جونیئر وزیر دفاع جتیندر سنگھ نے بڑھ مارتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام کو مودی حکومت پر اعتماد کرنا چاہئے۔ متعلقہ ایجنسیاں حالیہ واقعات کے سلسلے میں آگاہ ہیں۔ جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی حکومت اور سکیورٹی ایجنسیاں ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، آپ کو چند دنوں میں نتائج نظر آئیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن