• news

ردالفساد : خیبر ایجنسی نوشکی ، کوئٹہ میں تخریب کاری کے بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے گئے

لاہور+پشاور+کوئٹہ( نامہ نگاران+بیورو رپورٹ+ایجنسیاں) آپریشن رد الفساد کے دوران خیبر ایجنسی ، نوشکل اور کوئٹہ میں تخریب کاری کے بڑے منصوبے ناکام بنا کر ایف سی، حساس اداروں اور پولیس نے اسلحہ کے بڑے ذخائر برآمد کر لئے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران 200سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ خیبر ایجنسی نے 19دستی بم، 4وزنی بم راکٹ، مارٹر گولے بارودی مواد اور ہزاروں کارتوس برآمد ہوئے۔ کوئٹہ میں تخریب کاری کیلئے مکان میں بڑا اسلحہ چھپایا گیا تھا۔ نوشکی کے علاقے کلی قبول میں چھپائے گئے دو بیگ برآمد کر لئے جن میں سے 48میگزین دو گولے 318پیکٹ بارودی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا۔ کوئٹہ میں 28غیر ملکیوں سمیت 37سے زائد ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، چھپائے گئے اسلحہ میں 11کلاشنکوف ، 2چائنہ رائفل، ایک بلٹ ایکشن رائفل،ایک لائن مشین گن، ایک شاٹ گن، ایک سٹین گن، 49کلاشنکوف میگزین، 8400سے زائد مختلف قسم کے کارتوس شامل تھے ۔ ڈسکہ میں حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے رکن سلمان کو گرفتا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ مصطفی آباد پولیس نے نواحی گائوں ستو کی میں سرچ آپریشن کے دوران داخل و خارجی راستے بند کر کے 200گھروں کو چیک کیا گیا، 450افراد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن کی گئی۔ میانوالی ، شکر گڑھ، اسلام آباد ، پشاور ، لودھراں سے 200سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن