• news

سامعیہ قتل کیس کی میڈیا کوریج روکنے کی درخواست ہائیکورٹ نے خارج کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری سامعیہ کے قتل کیس کی میڈیا کوریج روکنے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی۔ فاضل عدالت نے مقتولہ کے ماموں حق نواز کی درخواست خارج کی۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سامعیہ کے قتل کا ٹرائل سیشن کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ٹرائل کے حتمی فیصلے تک میڈیا کوریج غیرقانونی ہے۔ درخواست گزار نے فاضل عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت سامعیہ قتل کیس کی میڈیا کوریج روکنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن