• news

لاہور: مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا شخص اور راہگیر جاں بحق، 2 افراد زخمی

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں مخالفین کی فائرنگ سے راہ گیر سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ مقتول عدالت جا رہا تھا پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دیں ہیں جبکہ فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ برکی کے علاقہ پدری گائوں کے رہائشی سلمان ، عقیل وغیرہ کی جاوید وغیرہ سے مخالفت چلی آ رہی تھی اور تھانہ برکی میں مقدمہ نمبر 310/16 بھی درج ہوا۔ گذشتہ روز سلمان دوستوں عقیل وغیرہ کیساتھ گھر سے عدالت کیلئے روانہ ہوا تو تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں گھاٹ لگائے ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے سلمان اور راہ گیر بوٹا ،سلمان کا دوست عقیل اور بوٹے کا بھائی اقبال گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے چاروں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بوٹا اور سلمان دم تور گئے اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دیں۔ واقعہ کے بعد مقتولین کے عزیز و اقارب بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ان کی تلاش جاری ہے تاحال اندراج مقدمہ کیلئے درخواست نہیں آئی درخواست ملنے فوری کارروائی کی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن