اونچی ذات والوں کی نفرت سے دلبرداشتہ جواہر لعل یونیورسٹی میں ایم فل کے دلت طالب علم نے خودکشی کرلی
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں اعلی ذات کے ہندوئوں کی نفرت کا شکار ایم فل کے دلت طالب علم نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔ موتھوکرشنن کا تعلق تامل ناڈو سے تھا اور وہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ایم فل کر رہا تھا۔ اسکی پنکھے سے لٹکتی نعش نئی دہلی میں یونیورسٹی سے ملحقہ اس کے دوست کے گھر سے برآمد کرلی گئی۔ اپنی فیس بک پر آخری پوسٹ میں موتھو کرشنن نے اعلی ذات کے ہندوئوں کے ہاتھوں جگہ جگہ نچلی ذات والوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے اور ایم فل کے داخلے میں اپنے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کا ذکر کیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس سے قبل حیدر آباد دکن یونیورسٹی کے دلت طالب علم روہت ویمیولا نے ڈیڑھ برس قبل کیمپس کے ہاسٹل میں اونچی ذات والوں کے ہتک آمیز سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی تھی۔