• news

پشاور: سپیکر خیبر پی کے سے مولانا عصمت کی ملاقات‘ ایم پی اے نے استعفیٰ پیش کیا

پشاور (بیورورپورٹ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر سے گزشتہ روز پی کے62کوہستان سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد عصمت اللہ نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ انہوں نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا باقاعدہ طور پر اعلان کرتے ہوئے سپیکر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ مولانا عصمت اللہ نے اسمبلی کے فلور پر ہمیشہ اپنے علاقہ کے عوام کےلئے بھرپور آواز بلند کی۔ مولانا عصمت اللہ نے سپیکر اسد قیصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور سپیکر انہوں نے ایوان کی کاروائی انتہائی منصفانہ انداز میںچلائی جس کی ماضی میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن