• news

امریکہ کے شمال مشرقی علاقے میں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئے

نیویارک(آن لائن) امریکہ کے شمال مشرقی علاقے شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے، نیویارک اور دیگر مشرقی ریاستوں میں برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ اور ساوتھ کیرولائنا میں 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ آج منگل کو طوفان امریکہ کے مشرقی حصے کا رخ کرےگا۔ ذرائع کے مطابق نیویارک، بوسٹن اور دیگر شہروں میں شدید برف باری ہوگی اور 12 سے 18 انچ تک برف پڑسکتی ہے۔ 3 برس بعد نارتھ کیرولائنا میں برف پڑی ہے جس پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن