• news

’’بہارو پھول برسائو‘‘ وزیراعظم نے گاناگنگنایا ، دس برس پہلے گانے کا کہتے تو میری اور محمد رفیع کی آواز میں فرق نہ کرپاتے: نواز شریف

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف کا کراچی میں تقریب میں کہنا تھا کہ اگر مجھے دس سال پہلے بہارو پھول برسائو کا کہا ہوتا تو میں اس طرح سناتا کہ کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا اور آپ سب کہتے کہ کوئی بھی فرق نہیں ہے میری اور محمد رفیع کی آواز میں۔ انہوں نے تقریر کے دوران گانا بھی گنگنایا۔ وزیراعظم نے استحصال کا ذکر کیا تو سعد رفیق سے آسان معنی پوچھے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی تقریر کے دوران نہایت دلچسپ فقرے ادا کرکے حاضرین کو مسکرانے پر مجبور کر دیا۔ اسی طرح وزیراعظم نے مسلم لیگی رہنما کھیلداس کوہستانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نوجوان ہو ورزش کرو‘ اپنا وزن کم کرو۔ جب تم تقریر کر رہے تھے تو تمہارا سانس بہت پھول رہا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھیلداس جب تم وزن کم کر لو گے تو میں تمہارے علاقے کوہستان میں آؤں گا۔ دونوں پہاڑ پر چڑھیں گے۔
بہارو پھول برسائو

ای پیپر-دی نیشن