• news

جاوید لطیف نے پشتون قوم کی تضحیک کی بیان مسلم لیگ ن کو خیبر پی کے سے نکالنے کیلئے بیان کافی، برطرف کرنا مناسب ہو گا: تہمینہ درانی

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا پر بیان میں جاوید لطیف کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تہمینہ درانی نے اپنے پیغام میں کہا جاوید لطیف صاحب! میں بھی چارسدہ کی رہنے والی ہوں۔ آپ کہاں کے رہنے والے ہیں، مریخ کے؟ سمجھدار آدمی کسی پختون سے دیرینہ دشمنی کی بجائے مرنا پسند کرے گا۔ میرا تعلق بھی پختون گھرانے سے ہے۔ وزیراعظم کے نام اپنے ٹویٹ میں تہمینہ درانی نے کہا ایسے شخص کو برطرف کرنا مناسب ہو گا جسے اپنے قومی کلچر کا نہیں پتہ۔ جاوید لطیف نے خواتین پر تنقید کرکے پوری پختون قوم کی تضحیک کی ہے۔ جاوید لطیف کو پارٹی سے برطرف کرنے سے پختون قوم کو دلاسہ ملے گا۔ جاوید لطیف کا بیان مسلم لیگ (ن) کو خیبر پی کے سے نکالنے کیلئے کافی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن