سی ایس ایس پرچے آئوٹ: فیس بک نے ایف آئی اے کو 4 آئی پی ایڈریس فراہم کر دیئے
اسلام آباد (آن لائن) سماجی میڈیا پر سی ایس ایس پرچے آئوٹ ہونے کے حوالے سے فیس بک نے ایف آئی اے کو 4آئی پی ایڈریس فراہم کر دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر سی ایس ایس کے پرچوں کی چوری کے سکینڈل میں ملوث عناصر کا پتہ لگانے کی کوشش جاری ہے اور اب فیس بک نے ایف آئی اے کو اس حوالے سے 4آئی پی ایڈریس فراہم کیے ہیں تاہم ایف آئی اے آئی ٹی ایکسپرٹ سعدیہ کا کھوج لگانے میں ناکام ہے۔