اسلام آباد :بلٹ پروف گاڑی کیس، وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کے معاملہ پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تین بار وزارت داخلہ کو درخواست دی مگر ابھی تک حکم پر عمل نہیں ہوا۔ عدالت کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کی گئی۔ نامزد افراد کو سزا دی جائے۔ درخواست میں فواد حسن فواد اور افتخار چوہدری کو بھی فریق بنایا گیا۔ 11 مئی 2016 ء کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس کو گاڑی واپس کرنے کا حکم دیا ہے کہ عدالت نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے اور یہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتی۔ درخواست ناقابل سماعت دیتے ہوئے خارج کر دی گئی۔