سکیورٹی کی واپسی‘ جان کو خطرہ ہے‘ قتل کیا تو پنجاب کے حکمران ذمہ دار ہونگے: شوکت بسرا ہائیکورٹ نے پرسوں جواب طلب کرلیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا سے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ایس ایس پی آپریشنز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17مارچ تک جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں رہنما پیپلز پارٹی شوکت بسرا نے الزام لگایا حکومت پنجاب انکو قتل کرانا چاہتی ہے۔ پنجاب حکومت کی اعلیٰ شخصیات کی ایما پر سکیورٹی واپس لی گئی۔ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ ان کو قتل کر دیا گیا تو پنجاب کے حکمران ذمہ دار ہوں گے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نے بابر بٹ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔