• news

اینٹی کرپشن عدالت، رشوت لینے کے الزام میں سرکاری ملازم کو 6ماہ قید

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے سرکاری ملازم کو رشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر 6ماہ قید اور 20ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزم کیخلاف انٹی کرپشن ٹیم نے مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت میں پیش کیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عرفان نے شہری سے 10ہزار روپے بطور رشوت وصول کئے۔ فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد جرم ثابت ہونے پر مذکورہ سزا کا حکم سنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن