شیخوپورہ: پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دیکر 2 سب انسپکٹرز کی لڑکی سے زیادتی
شیخوپورہ/ حویلی لکھا (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگار) 2 پولیس سب انسپکٹروں نے پولیس میں بھرتی کرانے کا جھانسہ دیکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ شیخوپورہ سے نامہ نگارخصوصی کے مطابق محکمہ پولیس کے تین ملازمین نے شیخوپورہ کے محلہ ارائیانوالہ سے لڑکی (الف) کو پولیس میںبھرتی کروانے کا جھانسہ دیکر اغوا کرلیا اور لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ میں ایک کمرہ میں بند کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ محکمہ انٹی کرپشن شیخوپورہ نے لڑکی کی درخواست پر سب انسپکٹروں علی شیر اور ارسلان کے علاوہ انکے ایک ساتھی اصغر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس ملازمین نے لڑکی سے دولاکھ روپے بھی بٹورے تھے۔ شیخوپورہ سے نامہ نگارخصوصی کے مطابق کٹھیالہ دوست محمد میں زمینداروں نے محنت کش شہباز کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزموں کوعلاقہ کے سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔ محنت کش نے آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔صدر مرید کے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ تو درج کرلیا مگر کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا الٹا مدعی پر دبائو بڑھانے کیلئے اس کیخلاف تشدد کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حویلی لکھا نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں چک باوا 12 سالہ بیٹے عبدالرحمن کو واپڈا کے با اثر لائن مین ملزم افتخار عرف پپو نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔