شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں والدہ کو چیک کرانے کیلئے آنیوالے نوجوان پر سکیورٹی گارڈ کا تشدد، ڈاکٹر معطل
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈی ایچ کیوہسپتال میں بیمار والدہ کو چیک کروانے کیلئے آنے والے نوجوان پر سیکورٹی گارڈ کا تشدد لاتوں ،گھونسوں اور ٹھڈوں سے زدوکوب کیا۔ کرم علی اپنی والدہ کو لیکر ایمرجنسی میں آیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو درخواست کی کہ اس کی والدہ کی طبیعت زیادہ خراب ہے اور فوراً علاج شروع کیا جائے تاہم ڈیوٹی ڈاکٹر موبائل فون پر مصروف تھا اور گارڈ کے ذریعے نوجوان کو باہر نکال دیا اور اس کے دوبارہ وارڈ میں داخل ہونے پر گارڈز کو حکم دیا کہ اس نوجوان کو بغیر اجازت وارڈ میں داخل ہونے کا مزا چکھا دو جس پر گارڈ انہیں گھسیٹتے ہوئے اسے باہر لے گئے اور اسے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے ڈاکٹر امان اللہ کو معطل کر تے انکوائری کا حکم دیدیا۔