بنگلہ دیش میں نامعلوم افراد نے روحانی رہنما کو ملازمہ سمیت قتل کر دیا
ڈھاکہ (رائٹرز) مشرقی بنگلہ دیش میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے روحانی صوفی رہنما 55سالہ فرہاد حسین چودھری اور اس کی ملازمہ لڑکی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ دارالحکومت ڈھاکہ سے 350کلومیٹر دور دناج پور میں بزرگ رہنما کو ان کے گھر میں گھس کر نشانہ بنایا گیا۔ مقامی پولیس چیف ارجو نے غےر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا اٹھی واضح نہیں حملے کے پیچھے کون ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب لبرل کارکنوں‘ اقلیتوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں پر حملے بڑھے ہوئے ہیں۔