• news

یوم پاکستان ‘ اسلام آباد میں دفعہ 144 میٹرو بس بھی 20 مارچ کو بند ہو گی انتظامات کیلئے مریم اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی قائم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یوم پاکستان پریڈ کے سلسلہ میں اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔ اسلحہ کی نمائش‘ کبوتربازی اور پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی۔ پریڈ گرائونڈ کے اطراف میں 21 مارچ سے شادی ہالز بند رہیں گے۔ میٹرو بس سروس بھی 20 مارچ کی شام بند کر دی جائیگی۔ پریڈ گرائونڈ کے اطراف 5 کلومیٹر تک تعمیرات پر بھی پابندی ہے‘ ضلعی انتظامیہ اور ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔این این آئی کے مطابق وفاقی حکومت نے 70 واں یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن