سنکیانگ میں ہتھیار ڈالنے والے علیحدگی پسندوں کےلئے ”نرمی“ کی پالیسی کا اعلان
بیجنگ (رائٹرز) یغور اکثریتی چینی صوبے سنکیانگ میں علیحدگی پسندوں‘ دہشتگردوں اور مذہبی انتہاپسندوں کےلئے مشروط نرمی اور سزا نہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے اگر وہ اپنے جرائم‘ دہشتگردی منصوبے‘ ہتھیار رکھنے کا اعتراف کر لیں اور اپنے آپ کو حکام کے حوالے کر دیں۔سکیورٹی ویب سائٹ میں لیا گیا سرنڈر کرنیوالے اس سکیم سے مستفید ہونگے۔