اورکزئی کو مردم شماری کے فیز 3 میں شامل کیا جائے: گرینڈ قبائل جرگہ
ہنگو (نوائے وقت نیوز) ہنگو میں ہونے والے گرینڈ قبائل جرگہ نے اورکزئی ایجنسی کو مردم شماری کے فیز 3 میں شامل کرنے اور ہنگو، کوہاٹ اور پشاور میں مردم شماری پوائنٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اورکزئی ایجنسی ہیڈکوارٹرز میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں 18 مختلف قبائل کے سرداروں نے شرکت کی۔ جرگے میں فیصلہ کیا گیا آج سے شروع ہونیوالی مردم شماری میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔ جرگے کے مطابق آپریشن کے باعث ایجنسی کی 50 فیصد آبادی واپس گھروں کو نہیں آئی، ان متاثرین کے گھر خالی ہیں، ایسے میں مردم شماری کیسے ہو سکتی ہے؟ جرگے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا اور کزئی قبائل کی مردم شماری فیز 3 میں کی جائے یا ہنگو اور کوہاٹ میں مردم شماری پوائنٹ قائم کئے جائیں۔