• news

70 سالہ اسرائیلی نے علاج سے مطمئن نہ ہونے پر نرس کو زندہ جلا دیا

یروشلم (اے ایف پی) 70 سالہ اسرائیلی بوڑھے نے علاج سے مطمئن نہ ہونے پر 56 برس کی نرس پر آتشگیر مادہ ڈال دیا جس سے نرس زندہ جل گئی۔ تفصیلات کے مطابق تل ابیب کے جنوب مشرق میں ایک 70 سالہ بوڑھے نے کار حادثہ سے فرار ہونے کے بعد ایک کلینک سے علاج کرایا۔ دوران علاج نرس سے تلخ کلامی کی اور علاج سے غیر مطمئن ہونے پر 56 سالہ خاتون کو زندہ جلا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 70 سالہ اسرائیلی دماغی مریض لگتا ہے جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن