• news

مانگا : رائے ونڈ روڈ لاہور ، شیخوپورہ روڈ پر نئے صنعتی علاقے قائم کرنے کی تجویز

لاہور ( پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی مانگا۔ رائے ونڈ روڈ اور لاہور، شیخوپورہ روڈ پر نئے صنعتی علاقے قائم کرنے کا تجاویز لے رہی ہے ۔ اس کے علاوہ سابقہ مساٹر پلان میں مختص کئے جانیوالے تمام صنعتی علاقوں کو اور صنعتی یونٹوں کو برقرار رکھا گیا ہے اور پہلے سے موجود کسی صنعتی یونٹ یا ادارے کیخلاف نہ تو کوئی کارروائی کی جا رہی ہے اور نہ ہی اسے مسمار کیا جا رہا ہے تاہم چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ ان میں شامل نہیں۔
رہائشی اور صنعتی علاقوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر ایل ڈی اے نے 2016میں نوٹیفائی کئے جانے والے تازہ ماسٹر پلان میں رہائشی مقاصد کے لئے متعد د علاقے تجویز کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کے سوا سابقہ ماسٹر پلان میں مختص کئے جانے والے تمام صنعتی علاقوں اور صنعتی یونٹوں کو برقرار کیا رکھا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن