• news

جنوری کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا:ادارہ شماریات

اسلام آباد (اے پی پی) جنوری 2017ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اسی دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 37.31 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2016-17 ءکے پہلے سات ماہ میں جولائی تا جنوری کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 10.30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن