• news

لاہور ، کراچی، اسلام آباد ایئر پورٹس کو غیر ملکی کمپنیوں کے سپرد کرنے کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار) سول ایوی ایشن اکائی یونین نے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹوں کو غیر ملکی کمپنیوں کے سپرد کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور اسی حکومتی فیصلے کی مزاحمت کا فیصلہ کر لیا ۔ اکائی یونین کا ہنگامی اجلاس گذشتہ روز لاہور ایئر پورٹ پر ہوا۔ جس میں فیصلہ ہوا کہ حکومتی فیصلے کے خلاف کل جمعرات کو لاہور ایئر پورٹ پر احتجاج کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن